مقروض شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 7 مارچ (سیاست نیوز) بیٹی کی شادی کیلئے حاصل کردہ قرض کی ادائیگی میں دشواری سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ جواہر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 48 سالہ راموہن جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے، کوکور علاقہ میں رہتا تھا۔ اس نے بیٹی کی شادی کیلئے قرض حاصل کیا تھا اور قرض کی ادائیگی میں اس شخص کو دشواریاں پیش آرہی تھیں۔ ان دشواریوں سے تنگ آ کر اس شخص نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔