ملت فنڈ سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد ۔ 8 جولائی : ( راست ) : جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو پی ایس شاہ عنایت گنج کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 10 درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئی جملہ 11 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کر کے سکندرآباد قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ الحاج مولانا سید خواجہ معز الدین اشرفی خلیفہ حضرت علامہ مدنی میاں اشرفی نے دواخانہ عثمانیہ میں پڑھائی ۔ گاندھی ہاسپٹل سے حاصل شدہ نعش کی نماز جنازہ سید زاہد حسین شاہ قادری نے پڑھائی ۔ اس موقع پر سکندرآباد کی خاتون بشریٰ تبسم نے حدیث شریف کا مفہوم بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی میت کیلئے کفن کا انتظام کرتا ہے تو اللہ پاک جنت میں باریک اور ایک حدیث میں آیا کہ موٹا ریشم کا لباس عطا کریں گے ۔ آج کی نماز جنازہ میں صوفی شاہ محمد اکرم حسین قادری ، سید امیر الدین قادری ، خواجہ حمید الدین سماجی کارکن جہاں نما ، شیخ نعیم الدین جہاں نما شریک تھے ۔ محمد عبدالجلیل ، محمد عنایت خاں ، مولانا سید عبدالحفیظ اشرفی امام و خطیب جامع مسجد محمدیہ کشن باغ نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی ۔ سید عبدالمنان نے دعا کی کہ اللہ پاک ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی عمر میں صحت کے ساتھ اضافہ فرمائے ۔ اور اس سلسلہ کو جو انہوں نے شروع کیا ہے اللہ پاک سے دعا ہے کہ اس کو تاقیامت جاری رکھے آمین ۔ محمد سیف اللہ صدر مسجد خلیفہ معین باغ نے مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی ۔