ملت فنڈ کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد ۔ 20؍ اکٹوبر ( سیاست نیوز)جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو ریلوے پولیس سکندرآباد کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 10 درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئی ۔ جملہ 11 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کر کے قبرستان تھر تھرے شاہ بنسی لال پیٹ سکندرآباد میں سید عبدالمنان ‘ محمد عبدالجلیل ‘ محمد جعفر اور سمیع اللہ خان مسجد سنی پورہ کی سرپرستی میں تدفین عمل میںلائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید عبدالحفیظ امام و خطیب مسجد محمدیہ کشن باغ نے پڑھائی ۔ اس موقع پر سکندرآباد کی رہنے والی خاتون صفیہ خان نے کہا کہ ملت فنڈ میں دیا ہوا عطیہ ان مسلم نعشوں کے آخری سفر میں بڑا مدد گار ہوتا ہے ۔ ادارہ سیاست جب اس کام کا آغاز کیا اس وقت ہریش چندرا فاؤنڈیشن قائم ہوا اور وہ ہندو نعشوں کی آخری رسومات انجام دینے لگا اور اس سلسلہ میں حکومت سے میتوں کے حساب سے اخراجات بھی لینے لگا اس سلسلہ میں جناب زاہد علی خان صاحب کے علم میں یہ بات لائی گئی ‘محترمہ صفیہ خان نے کہا یہ سن کر بے حد مسرت ہوئی کہ زاہد علی خان صاحب نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میں اس نیک کام میں حکومت کو حصہ دار نہیں بناوں گا اس طرح بہت سارے لوگ اس کار خیر میں شریک ہوگئے ۔ بشری تبسم ‘ محسن خان ‘ محمد عبد البشیر ‘ سید امجد علی نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی ۔ ورثاء جہاں بھی ہو اللہ پاک ان کو صبر عطا فرمائے ۔