ملت فنڈ کے ذریعے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد 2 مئی : ( راست ) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس کشائی گوڑہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں واجد علی جو چرلہ پلی جیل میں تھے انتقال کے بعد تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اسکے علاوہ مزید 19 درخواستیں مختلف پولیس اسٹیشنوں سے تدفین کی غرض سے وصول ہوئی ۔ ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ گاندھی ہاسپٹل سینک پوری ہوم سے حاصل کر کے قبرستان تھرتھرے شاہ بنسی لال پیٹ سکندرآباد میں محمد عبدالجلیل ، سید عبدالمنان ، محمد جعفر ، سمیع اللہ کی نگرانی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید حفیظ امام و خطیب مسجد محمدیہ کشن باغ نے پڑھائی ۔ محترمہ بشریٰ تبسم صوفیا خاں ، محسن خاں ، محمود علی خدمت فارمیسی سید منصور علی اسلامیہ اسکول یاقوت پورہ نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ اللہ پاک ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو دنیا اور آخرت دونوں میں اس کا نعم البدل عطا فرمائے ۔ آمین ۔ محمد اقبال عرف بابا خاں نے میتوں کو دواخانہ عثمانیہ سے قبرستان تک پہنچائے ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے پولیس کمشنر انجنی کمار کا شکریہ ادا کیا ۔