ملت فنڈ کے ذریعے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد ۔ /3 ستمبر (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو ڈونڈیگل پولیس اسٹیشن کا مراسلہ وصول ہوا جس میں صابرہ بیگم زوجہ محمد سمیع عمر 45 سال کی نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ واقعات کے بموجب مرحومہ کو زخمی حالت میں گاندھی ہاسپٹل 108 کے ذریعہ شریک کیا گیا جہاں دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا ۔ اس کے علاوہ مزید 5 درخواستیں مختلف پولیس اسٹیشنوں سے تدفین کی غرض سے وصول ہوئی ۔ ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے سید عبدالمنان محمد عبدالجلیل محمد جعفر اور سمیع اللہ خاں مسجد سنی پورہ کی سرپرستی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ دواخانہ ہی میں ادا کی گئی ۔ اس موقع پر سکندرآباد کی رہنے والی خاتون بشریٰ تبسم نے مرحومین کے لئے مغفرت کی دعا کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اللہ پاک دنیا اور آخرت دونوں میں اس کا اجر عطا فرمائے جن کے تعاون سے ادارہ سیاست جناب زاہد علی خاں صاحب کی سرپرستی میں جو خدمت انجام دے رہا ہے اللہ پاک سارے ہندوستان میں اس طرح عام کردے کہ ایک بھی مسلم نعش جلنے نہ پائے اور ورثاء جہاں بھی ہو اللہ پاک ان کو صبر عطافرمائے ۔ آمین ۔