حیدرآباد۔11۔نومبر(سیاست نیوز) ضلع الکٹورل آفیسر حیدرآباد کی نگرانی میں ہندوستان میں پہلی مرتبہ مراکز رائے دہی کی نگرانی کیلئے ڈرون کیمروں کا استعمال کیاگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو مطلع کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الکٹورل آفیسر نے پولیس کی نگرانی میں ڈرون کیمروں کے ذریعہ نگاہ رکھتے ہوئے پرامن انتخابات منعقد کروائے۔ حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کے 407 مراکز رائے دہی پر انتخابی عہدیداروں نے پولیس کی مدد سے 139 ڈرون کیمروں کا استعمال کیا اور کئی مقامات پر ڈرون کیمروں کے ذریعہ جمع ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے کاروائی کی گئی ۔3