بہتر اور تیز خدمات کی فراہمی کیلئے انڈیا پوسٹ کا اہم فیصلہ ، یو پی آئی ادائیگیاں بھی ممکن
حیدرآباد /31 جولائی ( سیاست نیوز ) ملک کے تمام پوسٹ آفس یکم اگست سے ڈیجیٹل ہوجائیں گے ۔ خانگی شعبہ کو زبردست ٹکر دینے اور عوام کو بہت خدمات فراہم کرنے یہ فیصلہ کیا گیا ۔ آئی ٹی 2.0 ٹیکنالوجی کو اپناکر انڈیا پوسٹ ڈیجیٹلائزیشن کی طرف قدم بڑھارہا ہے ۔ پوائیویٹ شعبہ کے طرز پر عوام کو معیاری خدمات فراہم کی جائیں گی ۔ پوسٹل شعبہ میں آئی ٹی انفراسٹرکچر کے ذریعہ سنٹر آف ایکسلنس ان پوسٹل ٹیکنالوجی سی ای پی ٹی کے تعاون سے اڈوانسڈ پوسٹل ٹکنالوجی ( اے پی ٹی ) یکم اگست سے شروع کی جائے گی۔ آئی ٹی 2.0 فریم ورک کے تحت انڈیا پوسٹ اب رئیل ٹائم ٹریک اور ٹریس کی صلاحیتیں ، بلک کسٹمرس کیلئے خدمات ، الکٹرانک پروف آف ڈیلیوری ، او ٹی پی پر مبنی تصدیق ، ڈیجیٹل ادائیگیاں اور اوپن API انٹریگیشن کو تیار کیا جارہا ہے ۔ اس سے عوام کو بہتر خدمات آسانی سے تیز فراہم ہوگی ۔ اس کے علاوہ UPI ادائیگیاں جو اب تک صرف ہیڈ پوسٹ آفس تک محدود تھی ۔ اب ہر جگہ دستیاب ہونگی ۔ پوسٹل سیول بنک خدمات کے علاوہ دیگر تمام اقسام کی ادائیگیاں UPI سے کی جاسکتی ہیں۔ ملک بھر میں 86,000 سے زیادہ پوسٹ آفس ڈیجیٹل ہوچکی ہیں۔ انڈیا پوسٹ نے حال میں جاری بیان میں بتایا کہ تقریباً 1,65,000 پوسٹ آفسوں کا نیٹ ورک 4 اگست کو ایک نئے پلیٹ فارم میں تبدیل ہو رہا ہے ۔ عوام کو اپنے پارسل اور میلس کو رئیل ٹائم میں ٹریک کرسکیں گے ۔ اس سے زیادہ شفافیت و جوابدہی کا رحجان پیدا ہوگا بلک کسٹمرس کو ان کی ضروریات کے مطابق خدمات فراہم کی جائے گی ۔ الکٹرانک ڈیلیوری پروف اس فیچر سے کسٹمرس کو اپنی ڈیلیوری سے متعلق ڈیجیٹل تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سے پوسٹ آفس خدمات میں مسائل کم ہوں گے ۔ QR کوڈ ، صارفین کو اب اپنے خطوط ( لیٹرس ) اسپیڈ پوسٹ کیلئے براہ راست ادائیگی کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ پوسٹ آفس میں کیو آر کوڈ اسکیان کرکے ادائیگیاں مکمل کی جاسکتی ہیں۔ ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) کی توثیق سے لین دین کو اضافی سیکوریٹی فراہم کرتا ہے ۔ پوسٹ آفسوں میں تاحال ڈیجیٹل ادائیگیاں ممکن نہیں تھیں ۔ تازہ تبدیلیوں کے طور پر محکمہ ڈاک UPI ادائیگیوں کیلئے ڈاک پے ایپ متعارف کر رہا ہے ۔ تمام اقسام کی UPI ادائیگیاں QR کوڈ کی بنیاد پر کی جائیں گی ۔ 2