ممبئی میں شدید بارش ، آج تعلیمی ادارے بند

   

ممبئی : مہاراشٹرا کے کئی حصوں میں بارش جنوب مغربی مانسون پھر سرگرم ہوگیا ہے۔ ممبئی میں آج شام طوفانی بارش ہوئی۔ بارش کا پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہوگیا جبکہ کئی سڑکیں جھیل کا منظر پیش کررہی تھی۔ شدید بارش کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مزید بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظر کل اسکولس اور کالجس کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ کئی ڈومیسٹک فلائیٹس کا رخ موڑ دیا گیا۔ ویسٹارا کی حیدرآباد سے ممبئی جانے والی فلائیٹ کے خراب موسم کے باعث حیدرآباد واپس آنے کی اطلاع ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کی صبح تک شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔