ممبئی کے ایک گودام میں شدید آگ

   

ممبئی: جنوبی وسطی ممبئی کے بائیکلہ علاقے کے مصطفی بازار میں لکڑی کے ایک گودام میں پیر کی صبح زبردست آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آج صبح تقریباً 530 بجے مصطفی بازار میں لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے دس فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ فائر بریگیڈ ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔