احمد آباد:وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو گجرات کے احمد آباد واقع سابرمتی ندی پر اٹل برج کا افتتاح کیا۔ انھوں نے سابرمتی ریفر فرنٹ پر منعقد ’کھادی اْتسو پروگرام‘ میں ایک جلسہ سے بھی خطاب کیا۔ اسی جگہ سے انھوں نے فْٹ اوور برج کو لانچ کیا۔ افتتاح سے ایک دن قبل پی ایم مودی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پل کی تصویریں شیئر کی تھیں۔ انھوں نے لکھا تھا ’’کیا اٹل برج شاندار نظر نہیں آتا۔‘‘قابل ذکر ہے کہ میونسپل کارپوریشن نے اس پل کا نام سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر رکھا ہے۔ پرکشش ڈیزائن اور ایل ای ڈی لائٹنگ والا یہ پل 300 میٹر لمبا اور 14 میٹر چوڑا ہے اور ریورفرنٹ کے مغربی سرے پر پھولوں کے باغیچے اور مشرق پر آنے والے آرٹ اینڈ کلچر سنٹر کو جوڑتا ہے۔ اس پل کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اٹل برج سابرمتی ندی کو دو کناروں کو ہی آپس میں نہیں جوڑ رہا بلکہ یہ ڈیزائن اور اینوویشن میں بھی حیرت انگیز ہے۔ پیدل مسافروں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا گیا یہ ’اٹل برج‘ایلس برج اور سردار برج کے درمیان بنایا گیا ہے۔2600 میٹرک ٹن اسٹیل پائپ کا استعمال کر کے پل کی تعمیر کی گئی ہے۔پرکشش ڈیزائن اور ایل ای ڈی لائٹنگ والا یہ پل تقریباً 300 میٹر لمبا اور درمیان میں 14 میٹر چوڑا ہے۔پل کی چھت رنگین کپڑے سے بنی ہے اور ریلنگ شیشے اور اسٹین لیس اسٹیل سے بنائی گئی ہے۔