مکہ مسجد اور شاہی مسجد کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ پر زور

   

چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کو محمد مجیب اللہ شریف انچارج چارمینار کانگریس کمیٹی کا مکتوب

حیدرآباد 11 فروری (راست) تاریخی مکہ مسجد اور شاہی مسجد باغ عامہ کے ملازمین کے ماہانہ تنخوا ہوں میں اضافہ کر تے ہوئے اْنکی تنخو ا ہیں ،سرکاری ملازمین کے مماثل کرنے کے متعلق آج انچارج چارمینار اسمبلی حلقہ کانگریس کمیٹی جناب محمد مجیب اللہ شریف نے حکومت تلنگانہ و چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی کو متوجہ کرنے کے لئے ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ بی آر ایس حکومت نے مذکورہ ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ ناانصافی کرتے ہوئے تقریبآ 10 سال تک ناانصافی کو بر قرار رکھا حالانکہ ہائی کورٹ نے حکومت کو دو مرتبہ حکم بھی جاری کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ وہ تاریخی مکہ مسجد اور شاہی مسجد باغ عامہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر تے ہوئے اْنہیں بھی دیگر حکومتی سطح کے محکمہ جات کے ملازمین کے خطوط پر مشتمل تمام تر سہولتیں فراہم کریں اور انہیں بھی ان ملازمین کی طرح تنخواہیں ادا کریں مجیب اللہ شریف نے کہا کہ باوجود ہائی کورٹ کے احکامات کے حکومت نے سرد مہری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس دیرینہ مسئلہ کی یکسوئی کے لئے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا ۔مجیب اللہ شریف نے کہا کہ اْنہیں اس بات پر افسوس ہورہاہے کے ان ملازمین کی تنخواہوں کا اگر موازنہ ایک ہوم گارڈ کی تنخو ا ہ سے کی جائے تب بھی مساجد کے ملازمین کی تنخواہیں کم نظر آئیگی مجیب اللہ شریف نے بتایا کہ انھوں نے چیف منسٹر کے علاوہ انچارج حیدراباد ڈسٹرکٹ کانگریس پارٹی مسٹر پونم پربھاکر کو بھی اس خصوص میں متوجہ کیا گیا ہے انھوں نے ریاستی وزیر کے علاوہ چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی سے اْمیدِ کا اظہار کیا کہ وہ تاریخی شہر حیدرآباد کے مساجد کے ملازمین کی تنخواہوں میں نہ صرف اضافہ کریں گے بلکہ اْنہیں دیگر سرکاری ملازمین کی طرح فوائد فراہم کریں گے ۔