انصاف دلانے کے لیے کانگریس کی جدوجہد کا تیقن
حیدرآباد۔/21 فروری، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے میدک میں پولیس اذیت رسانی کا شکار عبدالقدیر خاں کے پسماندگان کو پرسہ دیا اور تیقن دیا کہ کانگریس پارٹی انصاف دلانے کیلئے جدوجہد کرے گی۔ ریونت ریڈی نے آج ٹیلی فون پر عبدالقدیر کی بیوہ سے بات چیت کی اور صبروتحمل کا مشورہ دیتے ہوئے تیقن دیا کہ کانگریس کی جانب سے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ آرگنائزنگ سکریٹری پردیش کانگریس کمیٹی عثمان محمد خاں کی قیادت میں کانگریس قائدین نے میدک پہنچ کر قدیر خاں کی بیوہ اور دیگر افراد خاندان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کانگریس قائدین محمد افضل، محمد عرفان، غلام رسول، نوین چودھری اور دوسرے موجود تھے۔ کانگریس قائدین نے واقعہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے عبدالقدیر کی بیوہ کو بھروسہ دلایا کہ کانگریس قانونی طور پر انصاف دلانے میں مدد کرے گی اور حکومت سے ایکس گریشیا کیلئے دباؤ بنایا جائے گا۔ر