میاں پور میں سرقہ کی واردات

   

حیدرآباد /12 فروری ( سیاست نیوز ) میاں پور پولیس لکڑی کے ذریعہ سرقہ کرنے والے سارق کو تلاش کر رہی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ میاں پور جے پی این نگر علاقہ کے ایک مکان میں سرقہ کی واردات پیش آئی جہاں سارق نے کھڑکی کے ذریعہ لکڑی کا استعمال کرتے ہوئے سرقہ کیا ۔ مقام واردات کا معائنہ کرنے والی پولیس نے بتایا کہ کھلی کھڑکیوں کی تلاش کرتے ہوئے یہ سارق سرقہ کرتا ہے ۔ اس نے ایک لکڑی کے ذریعہ کھڑکی کا استعمال کیا اور مکان میں رکھے ہوئے پرس کو چرالیا ۔ اس نے لکڑی کو تار باندھکر ہینڈ بیاگ کا سرقہ کیا اور اس میں موجود 15 ہزار نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔