میڑچل میں سرقہ کی سنگین واردات

   

حیدرآباد۔ 19 اکتوبر (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میڑچل میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی۔ نامعلوم سارقوں نے رات دیر گئے سرینواس نگر کالونی وارڈ نمبر ایک کے دو مکانوں میں سرقہ انجام دیا۔ ایک کالونی کے دو مکانوں میں پیش آئی سرقہ کی وارداتوں سے مقامی عوام میں دہشت پیدا ہوگئی اور عوام نے پولیس کی چوکسی پر سوال اٹھایا ہے۔ سارقوں کی نقل و حرکت کو ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں قید کرلیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رات دیر گئے تقریباً ڈھائی بجے اس کالونی کے دوکانوں میں واردات پیش آئی۔ایس ریڈی کے مکان سے 10 تولہ طلائی زیورات اور 10 تولہ چاندی کی اشیاء کا سرقہ کرلیا گیا۔ اطلاع کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ سارقوں کی تلاشی کا آغاز کردیا اور پولیس کی خصوصی ٹیمیں سارقوں کی تلاش کرنے میں جٹ گئی ہیں۔ ع