نائیجیریا میں فائرنگ سے 14 افراد ہلاک

   

ابوجا : نائیجیریا کے نگیر میں بندوق برداروں کے حملہ میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے ۔پولیس کے ترجمان واسیو ابی اودین نے بتایا کہ ریاست کے اوکورو گاؤں میں ہونے والے حملہ میں پانچ افراد مسلسل فائرنگ کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ بندوق بردار مشتبہ ڈاکو بھی ہو سکتے ہیں۔ اس گاؤں کے مقامی رہنما آصفہ مائیکری نے بتایا کہ اس حملے سے ایک رات قبل انہوں نے 50موٹر سائیکلوں کے ساتھ گاؤں کی ریکی کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 14 افراد کی موت ہوچکی ہے ، جن میں سے 13 مرد اور ایک خاتون ہے ۔