نامراد عاشق کی خودکشی

   


حیدرآباد : محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نامراد عاشق نے خودکشی کرلی۔ سرور نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ سوما شیکھر جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا، بنگلہ دیش بستی سرور نگر میں رہتا تھا۔ یہ نوجوان ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ محبت میں ناکامی سے سوما شیکھر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا جس نے کل رات خودکشی کرلی۔ پولیس سرور نگر کے مطابق شیکھر نے سابق میں بھی اس طرح کا اقدام کیا تھا۔ پولیس سرور نگر مصروف تحقیقات ہے۔