نامعلوم خاتون کی نعش دستیاب

   

حیدرآباد۔ سکندرآباد کے علاقہ میں نامعلوم نعش دستیاب ہونے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ ایک خاتون کی نعش پبلک ٹائیلٹ سے دستیاب ہوئی جو ریلوے برج کے قریب واقع ہے۔ مارکٹ پولیس کے مطابق 30 تا 35سالہ خاتون کی نعش انتہائی مسخ شدہ حالت میں پائی گئی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد مارکٹ پولیس نے بتایا کہ اس خاتون کا قتل کرنے کے بعد ثبوت مٹانے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔