نظام آباد میں غیر مجاز قبضوں کی برخواستگی، ڈی سجئے کا دورہ

   

نظام آباد:ڈی54 کنال پر غیر مجاز طور پر قبضہ کرتے ہوئے تعمیری کام انجام دیتے ہوئے چند افراد نے مکانات اور ٹین پوش مکانات کی تعمیری عم میں لائی تھی اور برسوں سے یہاں پر زندگی بسر کررہے تھے اور کئی مرتبہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے غیر مجاز تعمیرات کو برخواست کرنے کی ہدایت بھی دی تھی حالیہ طوفانی بارش کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی عدم نکاسی ڈی54 کنال کی عدم نکاسی کے باعث پانی ہر جگہ پر رک رہا تھا اور پانی کی نکاسی کیلئے غیر مجاز تعمیرات کو برخواست کرنا ناگزیر ہوگیا تھا جس پر میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروںنے غیر مجاز طور پر قبضہ کرنے والوں کو نوٹس جاری کیا تھا اور نوٹس کے بعد بھی قابضین خاموشی اختیار کئے ہوئے تھے جس پر میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے پولیس کی نگرانی میں اسے برخواست کرتے ہوئے منہدم کی کارروائی انجام دی اور غیر مجاز تعمیرات کو برخواست کردیا ۔ غیر مجاز تعمیرات کو برخواست کرنے کی اطلاع ملنے پر سابق مئیر ڈی سنجے نے اس علاقہ کا دورہ کیا ۔