حیدرآباد20فروری(یواین آئی ) میدک نظام پیٹ منڈل باچوپلی میں کالیشورم پراجکٹ کی نہر میں شگاف پڑگیا جس سے بڑے پیمانہ پر پانی ضائع ہوگیا۔ کسانوں نے بتایا کہ اس واقعہ سے دریائے گوداوری کا پانی نچلے علاقوں کے کھیتوں میں داخل ہوگیاجس سے تقریبا 50ایکڑ پر پھیلی فصلیں زیرآب آگئیں۔ انہوںنے کہاکہ اس واقعہ سے رائل پور کے کسانوں کو شدید نقصان پہنچا۔ کسانوں نے اس پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور کہاکہ ہریش راو کے ہاتھوں نہر کے افتتاح کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ واقعہ پیش آیا اور پانی کھیتوں میں جمع ہوگیا۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت ان کی تباہ فصلوں پر معاوضہ ادا کرے ۔