نیوزی لینڈ میں زلزلے کے جھٹکے

   

ویلنگٹن ، 18 دسمبر (سید مجیب ) نیوزی لینڈ کے جزیرہ راؤل میں چہارشنبہ کے رو ز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے ۔ امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 5 بجکر 56 منٹ پر جزیرہ راؤل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے ۔ ریختر میں زلزلے کی شدت 5.9 تھی ۔ زلزلے کا مرکز جزیزے سے 80 کلومیٹر دور 29.752 ڈگری جنوبی عرض بلد اور 178.519 ڈگری مغرب عرض بلد دس کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا ۔