نیپال میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی نقصان نہیں

   

کٹھمنڈو:نیپال میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپال کے نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر نے اتوار کی صبح کہا ہے کہ نیپال میں 6.1 کی شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کے جھٹکے دہلی۔این سی آر کے علاقے میں بھی محسوس کئے گئے۔ذرائع کے مطابق کہ زلزلے کا مرکز دھاڈنگ میں تھا، جو دارالحکومت کھٹمنڈو سے 55 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے،یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلہ 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہوئی۔