درخواستیں داخل کرنے /12 فبروری آخری تاریخ تاحال 10 درخواستوں کا ادخال
حیدرآباد : /6 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے یونیور سٹیز وائس چانسلر کے تقررات سے متعلق سرچ کمیٹی تشکیل دینے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔ کمیٹی میں تقررات کیلئے عہدیدار چند ناموں پر غور کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ حکومت نے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرس کا تقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ موجودہ وائس چانسلرس کی میعاد جاریہ سال /21 مئی کو مکمل ہورہی ہے ۔ تب تک نئے وائس چانسلر کا تقررا مکمل کرنے پر حکومت کام کررہی ہے ۔ اس کیلئے وائس چانسلرس عہدہ کیلئے درخواستیں بھی وصول کی جارہی ہے ۔ ابھی تک 10 پروفیسرس نے درخواستیں کی ہیں ۔ درخواستیں داخل کرنے کی /12 فبروری آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ عہدیداروں کو مزید درخواستیں ملنے کی توقع ہے ۔ جانچ کے بعد سرچ کمیٹی وائس چانسلرس کا انتخاب کریگی اور حکومت منظوری دے گی ۔ منظوری کیلئے گورنر کو فائل روانہ کی جائے گی ۔ حکومت کے سفارش کردہ ناموں کو گورنر کی منظوری کے بعد انہیں وائس چانسلرس مقرر کیا جائے گا ۔ سرچ کمیٹی میں تین ارکان ہوں گے ۔ ان میں ایک رکن کو یو جی سی سے نامزد کیا جائیگا ۔ ایک رکن کا حکومت انتخاب کریگی ۔ مزید اور ایک رکن کو یونیورسٹیز کی جانب سے نامزد کیا جائے گا ۔ 2