وزیراعظم کی وطن واپسی

   

بیئیرٹز(فرانس)۔ 26 اگسٹ ۔ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہندوستان نریندر مودی پیر کے دن وطن واپسی کیلئے G-7 چوٹی کانفرنس کے اختتام پر روانہ ہوگئے جہاں اُنھوں نے کئی عالمی قائدین سے بشمول صدر امریکہ ٹرمپ سے دوبدو بات چیت کی اور تبدیلی ماحولیات ، ڈیجیٹل انقلابی تبدیلی اور مسئلہ کشمیر پر تبادلۂ خیال کیا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہاکہ حالانکہ ہندوستان G-7 گروپ کا رُکن نہیں ہے وزیراعظم کو مدعو کیا گیا تھا۔