ونپرتی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے ضلع کلکٹر سرگرم

   

گذشتہ تین سال میں شیویتا مہنتی نے عوام کا دل جیت لیا

ونپرتی۔/17 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ونپرتی کے عوام کی فلاح و بہبود میری پہلی ذمہ داری ہے…… احساس کرتے ہوئے ونپرتی ضلع کلکٹر شیویتا مہنتی نے ونپرتی ضلع کو تمام شعبوں میں ترقی یافتہ بنانے دن رات محنت کرتے ہوئے خود کا نام بھی روشن کیا اور سارتھ ساتھ ضلع ونپرتی کا نام بھی روشن کیا ہے۔ نئے اضلاع کی توسیع میں ونپرتی کو نئے اضلاع شامل کرتے ہوئے ونپرتی کو ضلع بنایا گیا اور نئے ضلع ونپرتی کو ضلع کلکٹر کی حیثیت سے شیویتا مہنتی کا تقرر عمل میں آیا۔ عہدہ پر فائز ہوتے ہی پہلے دن سے ضلع ونپرتی کو بہترین سانچہ میں ڈھالنے کیلئے شویتا مہنتی نے کمر کس لی۔ گذشتہ تین سال میں سینکڑوں کی تعداد میں عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے عہدیداروں کو صلاح و مشورہ دیتی آرہی ہیں۔ عوام کی خوشحالی میرا نصب العین تصور کرتے ہوئے شیویتا مہنتی دن رات محنت میں لگی ہوتی ہیں۔ عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے انہوں نے بذات خود دیہاتوں کا دورہ کیا۔شیویتا مہنتی نے ضلع کلکٹر کا عہدہ سنبھالتے ہی ونپرتی ایریا ہاسپٹل پر خصوصی توجہ مرکوز کی اس لئے کہ سرکاری دواخانہ میں علاج کیلئے موثر اقدامات اور صحیح علاج نہ ہونے سے عوام سرکاری دواخانہ میں علاج کروانے خوف و گھبراہٹ کا شکار ہوتے تھے۔ پورے مہینہ میں ایک بھی زچگی نہیں ہوتی تھی۔ لیکن کلکٹر نے ہر ماہ 5 مرتبہ دورہ کرتے ہوئے یہاں کے انتظامات میں سدھار پیدا کیا اور مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرتے ہوئے موثر انتظامات کئے جس سے یہاں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں عوام علاج کیلئے رجوع ہورہی ہے اور سینکڑوں زچگیاں کی جارہی ہیں۔ ضلع کلکٹر نے اپنی دختر کو سرکاری ہاسپٹل میں علاج کرواکر سرکاری ہاسپٹل میں بہترین علاج ہونے کا اعتماد عوام میں پیدا کیا۔ گزشتہ تین سال سے بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے سابق گورنر نرسمہن کے ہاتھوں ایوارڈ بھی حاصل ہوا ہے۔ شیویتا مہنتی اپنے والد متحدہ آندھرا پردیش کے سی ایس اے کے موہنتی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ونپرتی کے عوام کی خدمت میں لگی ہوئی ہیں۔ ونپرتی کلکٹر کی حیثیت سے تین سال مکمل کرتے ہوئے یہاں کے عوام کا دل جیت لی ہیں اور ڈائنامک کلکٹر کے نام سے مشہور ہورہی ہیں۔