ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت اور تصحیح کا ایک اور موقع

   

حیدرآباد ۔ /3 اگست (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نیفہرست رائے دہندگان میں نام درج کروانے کا ایک اور موقعہ فراہم کیا ہے اور ایسے ووٹرس جو اپنا پتہ و دیگر تبدیلیوں کے خواہشمند ہوں انہیں بھی ایک موقعہ فراہم کیا گیا ہے ۔ ریاست میں بلدی انتخابات کے پیش نظر ہر اہل فرد ووٹ کا حق فراہم کمیشن نے اگست کے اختتام تک فہرست رائے دہندگان میں نام شامل کروانے کا موقع فراہم کیا ۔ ذرائع نے کہا کہ ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت کیلئے فارم نمبر (8) کی خانہ پوری کرکے ’ بی ایل او‘ کو پیش کرنے کا مشور ہ دیا گیا ۔ (18) سال عمر مکمل کرلینے والے نئے ووٹر کی حیثیت سے اپنا نام درج کروانے فارم نمبر (6) کو پر کرنا ہوگا اور فہرست میں کسی ردوبدل کیلئے فارم نمبر (8) اور انتقال کرگئے افراد کے ناموں کو خارج کرنے فارم (7) داخل کرنا ہوگا ۔ بتایا گیا ہے کہ یکم / ستمبر تا /30 ستمبر گھر گھر سروے کروایا جائے گا اور /15 اکٹوبر کو فہرست مسودہ کی اجرائی ہو گی ۔ /15 اکٹوبر تا /30 نومبر اعتراضات وصول کئے جائیں گے ۔ /2 اور /3 نومبر کو خصوصی پروگرامس ہونگے ۔ /15 ڈسمبر تک موصلہ اعتراضات کی یکسوئی کی جائے گی ۔ یکم / جنوری تا /15 جنوری ووٹر لسٹ کی طباعت عمل میں لائی جائے گی ۔