ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔/11جولائی ( سیاست نیوز) شہر میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 32 سالہ چاند محمد جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا شیورام پلی علاقہ میں رہتا تھا۔ کل یہ شخص ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 18 سالہ نوین جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا دولہ پلی علاقہ میں رہتا تھا کل مولاعلی علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق34 سالہ سبھاش جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا چنتل کنٹہ علاقہ میں رہتا تھا۔ اس نے کل ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی جو زندگی سے بیزار تھا اور اس بات کا ذکر اس نے خودکشی نوٹ میں کیا ہے۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔