ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد /5 ستمبر ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گوڑہ حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 48 سالہ نوید جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ تالاب کٹہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص یاقوت پورہ اور اپوگوڑہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دوسرا حادثہ ملک پیٹ اور کاچی گوڑہ کے درمیان ریلوے لائین پر پیش آیا ۔ ریلوے پولیس کے مطابق 25 سالہ پون کمار جو سرور نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔