ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد ۔ /16 اگست (سیاست نیوز) نامپلی اور سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 25 سالہ اکشے کمار راتھوڑ جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ گھٹکیسر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص بی بی نگر اور گھٹکیسر علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 50 سالہ سومایا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ عنبرنگر علاقہ کاساکن بتایا گیا ہے ۔