ٹرین حادثات میں چار افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔ /4 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شہر اور نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف ٹرین حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جس میں تین نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 30 سالہ اجئے جو خانگی ملازم تھا حسن آباد جگتیال کا متوطن بتایا گیا ہے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر مولا علی اور چیرلہ پلی کے درمیان ریلوے ٹریک پر خودکشی کرلیا۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 22 سالہ سائی کانت جو بچنا گولہ پلی علاقہ کا ساکن تھا اس نوجوان کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر عمدہ نگر اور تما پور کے درمیان ریلوے ٹریک پر خودکشی کرلیا۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 73 سالہ شخص رمیش بابو جو ریٹائرڈ انجینئر تھا خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوکر لنگم پلی چندا نگر کے درمیان ریلوے ٹریک پر خودکشی کرلیا جو مدینہ گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 49 سالہ نرسمہلو گوڑ جو نارائن پیٹ علاقہ کا ساکن تھا کل بدویل کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔