ٹرین حادثات میں 3 افراد ہلاک

   

حیدرآباد یکم / اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 52 سالہ خواجہ پاشاہ جو عمر کالونی علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص تماپور اور عمدہ نگر ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 22 سالہ انیتا جو محبوب نگر علاقہ کے ساکن شخص رتنم کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون بدویل ریلوے اسٹیشن پر پیش آئے حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل فوت ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 53 سالہ لکشمن راؤ جو گولکنڈہ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص ہائی ٹیک سٹی اور بورا بنڈہ کے درمیان ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔