ٹرین حادثہ میں ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد /16 ستمبر ( سیاست نیوز ) بورا بنڈہ کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 22 سالہ محمد بن بشیر جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور کارمیکا نگر علاقہ کے ساکن محمد بن ابراہیم کا بیٹا تھا ۔ کل یہ شخص بورا بنڈہ علاقہ میں ایم ایم ٹی ایس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔