ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد /19 ستمبر ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن میں ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 45 سالہ انور جو پیشہ سے تاجر تھا جو بی این نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص گنتکل پیاسنجر کے ذریعہ کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن پہونچا اور پلیٹ فارم نمبر 2 پر ٹرین سے اترنے کے دوران حادثاتی طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔