ٹرین حادثہ میں خاتون ہلاک

   

حیدرآباد۔/24 جنوری، ( سیاست نیوز) گھٹکیسر کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق یہ خاتون پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کررہی تھی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق 50 سالہ رضیہ بی جو گھٹکیسر علاقہ کے ساکن نذیر الدین کی بیوی تھی یہ خاتون پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں چندانا ایکسپریس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔