ٹرین حادثہ میں دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔/20 مارچ، ( سیاست نیوز) شہر میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 56 سالہ محمد جمشید جو ناگرکرنول علاقہ کا متوطن اور یاقوت پورہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ کل یہ شخص یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔جبکہ دوسرے حادثہ میں جو نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آیا۔ 34 سالہ سمن ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ سمن پیشہ سے خانگی ملازم کوکٹ پلی علاقہ میں رہتا تھا۔ کل بورا بنڈہ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں یہ شخص ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔