ٹرین حادثہ میں زخمی شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/29 جنوری، ( سیاست نیوز) ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں سفر کے دوران پیش آئے حادثہ میں زخمی ایک شخص فوت ہوگیا۔ پرانے شہر کے علاقہ دبیر پورہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 46 سالہ سید یوسف جو پیشہ سے ٹیلر تھا یہ شخص 21جنوری کو دبیر پورہ اسٹیشن پر ایم ایم ٹی ایس میں سفر کرنے کیلئے پہنچا اور ٹرین میں سوار ہونے کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع