ٹرین حادثہ میں طالب علم ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 21 اگست (سیاست نیوز) چندانگر اور لنگم پلی کے درمیان ریلوے لائن پر پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 19 سالہ سانی جو رکھشاپورم علاقہ کے ساکن شیوا کمار کا بیٹا تھا۔ کل لنگم پلی اور چندا نگر کے درمیان ریلوے ٹریک کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں یہ طالب علم ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نامپلی مصروف تحقیقات ہے۔