ٹرین کے آگے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

   

حیدرآباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) بوا بنڈہ کے علاقہ میں ایک نوجوان نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 18 سالہ وینکٹیش جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ تلسی نگر بورا بنڈہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ وینکٹیش خرابی صحت سے پریشان تھا جو مسلسل خوابی صحت کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے کل بورا بنڈہ کے علاقہ میں ایم ایم ٹی ایس ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع