ٹرین کے آگے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 24 اگست (سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 48 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے مزدور تھا، فتح نگر علاقہ میں رہتا تھا، کل اس شخص کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور جھگڑے کے بعد نرسمہا دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے نیچر کپور اور فتح نگر کے درمیان ریلوے لائن پر چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔