ٹینک بنڈ میں چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

   

حیدرآباد۔22 ۔جولائی (سیاست نیوز) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے ٹینک بنڈ میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ رام گوپال پیٹ پولیس نے اس نوجوان کی نعش کو حسین ساگر سے برآمد کرلیا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ اجیت کمار جس کی عمر تقریباً 18 سال بتائی گئی ہے۔ طالب علم تھا جو رامنتا پور علاقہ کے ساکن الوایا کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ اجیت کمار گزشتہ چند روز سے پریشان تھا ، یہ لڑکا ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔