ٹی آر ایس حکومت کی الٹی گنتی کا آغاز ہوچکا ہے : بکاوینو گوپال

   

شمس آباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر حلقہ میں بی جے پی قائدین کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بی جے پی ریاستی لیڈر بکاوینو گوپال نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ تلنگانہ ریاست میں ٹی آر ایس حکومت عوام کو گمراہ کرتے ہوئے اب تک اقتدار پر قائم ہے لیکن اب عوام ان کے گمراہ کن بیانات پر یقین نہیں کرے گی ۔ انہوں نے پارٹی قائدین سے کہا کہ بہت جلد ریاست میں انتخابات ہوں گے جس کے لیے ہر کارکن کو تیار رہنا ہوگا اور تلنگانہ میں زعفرانی پرچم لہرانا چاہئے ۔ چار ریاستوں میں جس طرح بی جے پی نے مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی ۔ تلنگانہ میں بھی 2023 انتخابات میں بی جے پی اقتدار حاصل کرے گی ۔ اس موقع پر ڈی لکشمی نارائنا ، اشوک گوڑ ، موہن راؤ ، کمار یادو کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔