پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 29 جنوری سے ، عام بجٹ یکم فروری سے پیش کیا جائے گا

,

   

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 29 جنوری سے شروع ہوگا۔ بجٹ اجلاس دو حصوں میں ہوگا۔ پہلا حصہ 29 جنوری سے شروع ہوگا اور 15 فروری تک چلے گا۔ بجٹ اجلاس کا دوسرا حصہ 8 مارچ سے شروع ہوگا اور 8 اپریل تک چلے گا۔ مرکزی بجٹ یکم فروری کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ 29 جنوری کو بجٹ اجلاس کے پہلے دن صدر رام ناتھ کووند پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گے۔