پاکستان میں خاتون پولیو ورکر کا قتل

   

پشاور ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی مغربی پاکستان میں کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے ایک خاتون پولیو ورکر کو گولی مارکر ہلاک کردیا جبکہ جس گاڑی میں وہ سفر کر رہی تھی اس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ میں پیش آئے اس واقعہ میں بستاج بی بی ہلاک اور ڈرائیور عبدالرؤف زخمی ہوگیا۔ حملہ آور مقام واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس سلسلہ میں پولیس کے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف ایک کیس درج کرلیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے۔