پرانی قبر میں تدفین

   

سوال: کیافرماتے ہیںعلمائے دین اس مسئلہ میں کہ قدیم قبرستان میں جگہ کی کمی واقع ہوگئی ۔ اس لئے کتنی مدت کے بعد پرانی قبرکھود کر اس میں دوبارہ تدفین کی جاسکتی ہے ؟
جواب : قدیم قبرستان میں جو قبر اس قدر پرانی ہوجا ئے کہ اس میں میت کی ہڈیوں کا گل کر مٹی ہوجانے کا یقین ہو تو ایسی حالت میں اس قبر کو کھود کر نئی میت کو دفن کیا جاسکتا ہے ۔ قبر کھولنے کے بعد میت تازہ ہو تو بند کردی جائے اور اگر ہڈیاں باقی رہیں تو ان ہڈیوں کو ایک جگہ جمع کر کے مٹی ڈال کرآڑبنادی جائے اور بازو نئی میت کو دفن کیا جائے ۔ رد المحتار باب الجنائز میں ہے: قال فی الفتح ولا یحفر قبر لدفن آخر الا ان بلی الاول فلم یکن لہ عظم و ان یوجد فتضم عظام الاول و یجعل بینھما حاجز من تراب۔ فتاوی عالمگیری ج : ۱ ص : ۱۶۷ میں ہے ۔ ولو بلی المیت و صار ترابا جاز دفن غیرہ فی قبرہ ۔ فقط واﷲتعالیٰ اعلم