پونے میں زبردست بارش کے بعد سیلاب ، 12 ہلاک

,

   

10,500 بچالئے گئے ، جیکواڈی ڈیم کے 16 دروازے کھول دیئے گئے، 35 ہزار کیوزک پانی کا اخراج
پونے 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 12 افراد ہلاک مختلف سیلاب سے متعلق واقعات میں ہلاک ہوگئے جبکہ مہاراشٹرا کے ضلع پونے میں مسلسل 4 گھنٹے زبردست بارش کے بعد سیلاب آگیا۔ تقریباً 10,500 افراد مختلف سیلاب زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے جو زبردست بارش کے علاقہ سے کافی فاصلہ پر واقع ہیں۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس کے بموجب اُنھیں انسانی جانوں کے سیلاب میں زیاں کی اطلاعات پر گہرا صدمہ پہونچا ہے۔ اسکولس اور کالجس پونے کے مختلف علاقوں میں بند کردیئے گئے کیوں کہ یہ علاقے زیرآب آچکے ہیں۔ 5 افراد جو درگاہ کھیڑا شیواپور کی درگاہ میں محوخواب تھے، ہلاک ہوگئے۔ یہ کھیڑا ممبئی ۔ بنگلورو قومی شاہراہ پر واقع ہے اور زبردست بارش کے اختتام پر اُن کی نعشیں دستیاب ہوئیں۔ ایس پی سندیپ پاٹل نے کہاکہ پورندھر کے متوطن دو افراد لاپتہ ہیں۔ علاوہ ازیں 500 سے زیادہ افراد نشیبی علاقوں سے شہر ممبئی منتقل کردیئے گئے۔ جمعرات کی صبح بارش کا سلسلہ بند ہوگیا لیکن کئی مکانات اور رہائشی سوسائٹیاں جو نشیبی علاقوں میں واقع ہیں، زیرآب آچکی ہیں۔ کئی اطلاعات دیواروں کے انہدام اور اطراف و اکناف کے درختوں کے کئی مقامات پر جڑ سے اُکھڑ کر گرجانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس نے اموات کی اطلاعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کو مالی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔ اُنھوں نے تیقن دیا کہ اُن کی حکومت متاثرین کی ہرممکن مدد کرے اورنگ آباد سے موصولہ اطلاع کے بموجب ذخیرہ آب جیکواڑی لبریز ہوجانے کے بعد اِس کے 16 دروازہ کھول دیئے گئے ہیں اور 35 ہزار کیوزک فاضل پانی کا اخراج عمل میں آیا ہے۔ موسلا دھار بارش کے نتیجہ میں پڑوسی ضلع ناسک بھی گزشتہ دو دن سے بُری طرح متاثر ہے۔ 5 افراد بشمول ایک 9 سالہ لڑکا اُس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دیوار سیلابی پانی کے دباؤ سے گر پڑی۔