پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

   

نئی دہلی: دو دن تک تبدیلی نہ کرنے کے بعد جمعہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا۔ملک میں پٹرول کی قیمتیں اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں۔ ڈیزل کی قیمتیں دہلی کے علاوہ تاریخی لحاظ سے اعظم ترین سطح پر ہیں۔گھریلو مارکٹ کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 25 مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 85.45 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ممبئی اور کولکتہ میں قیمت 24 پیسے اضافے سے بالترتیب 92.04 اور 86.87 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چینائی میں اس کی قیمت میں 22 پیسہ اضافہ ہوا اور ایک لیٹر پٹرول 88.07 روپے میں فروخت ہوا۔ پٹرول نے ممبئی میں پہلی بار 92 روپے اور چینائی میں پہلی بار 88 روپے فی لیٹر کو عبور کیا ہے ۔دہلی میں ڈیزل کی قیمت 25 پیسے اضافے کے بعد 75.63 روپے فی لیٹر ہوگئی ، جو 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ سطح ہے ۔ اس کی قیمت 27 پیسے اضافے سے ممبئی میں 82.40 روپے ، چینائیمیں 23 پیسے اضافے کے بعد 80.90 روپے اور کولکتہ میں یہ 26 پیسے اضافے کے ساتھ 79.23 روپے فی لیٹر ہوگئی۔