پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

   

نئی دہلی : بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اونچی سطح پر برقرار رہنے کے دباؤ کے تحت دو دنوں کے استحکام کے بعد آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ کیا گیا۔ دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 35 پیسے فی لیٹر بڑھ کر 104.79 روپے اور ڈیزل کی قیمت 93.52 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔اس سے قبل پیر کے روز، مسلسل ساتویں دن، پیٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔ اس کے بعد دو روز تک استحکام رہا لیکن آج پھر اس میں اضافہ کیا گیا۔