پٹرول کی قیمتیں21 ویں دن بھی مستحکم

   

نئی دہلی ۔ بین الاقوامی سطح پر اس ہفتے تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود سنیچر کوملک میں پٹرول کی قیمتیں مسلسل 21 ویں دن مستحکم رہیں ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل22 ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ہفتہ کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ اس ہفتے امریکہ کے تیل کے ذخائر میں اضافے کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 لاگو ہوتی ہیں ۔