پٹرول کی قیمت میں اضافہ کا سلسلہ جاری

   

۔ 25 پیسے کا تازہ اضافہ، عادل آباد میں سب سے زائد قیمت
حیدرآباد۔یکم ۔اکتوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت میں متواتر اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں ابھی تک پٹرول کی قیمت میں تقریباً 10 روپئے کا اضافہ ہوچکا ہے ۔ جمعہ کے دن پٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا جس کے نتیجہ میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 105.96 روپئے ہوچکی ہے۔ گزشتہ 10 دنوں سے پٹرول کی قیمت 105 سے 106 روپئے کے درمیان ہے۔ جمعہ کو پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔ ایک دن قبل پٹرول کی قیمت فی لیٹر 105.71 روپئے تھی۔ ہندوستان پٹرولیم کے اسپیڈ برانڈ پٹرول کی قیمت فی لیٹر 109.52 روپئے ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 98.35 روپئے فی لیٹر ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران پانچ مرتبہ اضافہ درج کیا گیا ۔ دیگر شہروں میں عادل آباد پٹرول کی قیمت میں سرفہرست ہے جہاں فی لیٹر پٹرول 108.2 روپئے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔ یکم اکتوبر کو کئی میٹرو پولیٹن شہروں میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ ممبئی میں پٹرول 107.68 روپئے فی لیٹر ہے جبکہ بنگلور میں 105.15 روپئے ہے۔ مغربی بنگال کے کولکتہ میں جمعہ کے دن پٹرول کی قیمت 102.15 روپئے جبکہ دہلی میں 101.66 روپئے درج کی گئی ۔ ر