چاند نظر آگیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

,

   

حیدرآباد /24 اپریل ( راست ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلد علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رمضان المبارک 1441 ھ زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام خانقاہ کامل دبیرپورہ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں چاند نظر آگیا ۔ کرنول ، رائچور، ناندیڑ سے بھی چاند نظر آنے کی اطلاعات ہیں ۔ علاوہ ازیں لکھنو اور بہار سے عام رویت کی اطلاعات ملیں ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 25 اپریل 2020 ہفتہ یکم رمضان المبارک ہوگی ۔ اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ حضرت مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری ، مولانا سید اولیا حسینی مرتضی پاشاہ قادری و قاضی سید نوراللہ فاروقی عارفی نے شرکت کی ۔

شیعہ علما کا بیان
٭٭ سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذکرین نے اعلان کیا کہ چاند نظر آیا ہے ۔ لہذا 25 اپریل 2020 بروز شنبہ یکم رمضان المبارک 1441 ہوگی ۔ اسکی تصدیق حسب ذیل علما کرام نے کی ہے ۔ مولانا سید نبی حسن زیدی ، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباد خان ، مولانا سیدجواد عابدی ، مولانا میر محمود علی ، مولانا سید محبِ عابد۔