چاند نظر آگیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذی قعدہ الحرام 1441ھ زیرنگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول پاشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع ابرآلود تھا ، چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف ، برہان پور ، کڑپہ ، کریم نگر ،بنگلور سے چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملی ، البتہ ویلور ، پُنی کاٹ اور چینائی کے مختلف مقامات پر عام رویت کی اطلاع ملی ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 23جون بروز منگل یکم ذی قعدہ الحرام 1441ھ ہوگی ۔ اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ،حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، حضرت مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری ، حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ قادری اور جناب قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔
شیعہ علما کا بیان
٭ سید علی اصغر جعفری صاحب کی اطلاع کے مطابق کُل ہند سید مجلس علماء و ذاکرین نے یہ اعلان کیا ہے کہ ہندوستان میں کئی مقامات پر چاند نظر آنے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ لہذا 23جون سہ شنبہ کو یکم ذیعقدہ ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ہے ۔ مولانا سید حسن زیدی ، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباس خان ، مولانا سید جواد عابدی ، مولانا سید محب عابد اور مولانا سید محمد علی ۔